Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئیڈیاز 2022: سکیورٹی ٹریفک پلان جاری، متعدد سڑکیں بند کرنے کا اعلان

کراچی میں آج رات 12 بجے سے کچھ سڑکوں کو بند کردیا جائے گا۔
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2022 08:55am
تصویر بزریعہ گوگل میپس
تصویر بزریعہ گوگل میپس

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2022‘ کیلئے سیکیورٹی ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

دفاعی نمائش ”آئیڈیاز 2022“ 15 سے 18 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات 12 بجے سے کچھ سڑکوں کو بند کیا جائے گا۔

شارع فیصل ڈرگ روڈ سے کارساز صبح 4 بجے تک بند رہے گی۔ حبیب ابراہیم روڈ اور سر شاہ سلیمان روڈ بھی بند رہیں گے۔

حسن اسکوائر تک دونوں سائیڈ پر سڑک بند کی جائےگی۔

ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ ائرپورٹ کے لئے متبادل سڑک کا استعمال کیا جائے۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیپا سے پی پی چورنگی تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ راشد منہاس روڈ، یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے۔

اس کے علاوہ لیاقت آباد دس نمبر سے حسن اسکوائر تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، حسن اسکوائر سے ہیوی اورکمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

karachi

Ideas 2022

Expo center