Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پٹرول کی قیمتیں اب تک نہیں بڑھیں یہ ہمارا کریڈٹ ہے، اسحاق ڈار

پی ٹی آئی کی غلطیوں سے ملکی معیشت 46 ویں نمبر پر پہنچ گئی، وزیرخزانہ
شائع 13 نومبر 2022 02:41pm
چین اور سعودی عرب کے دورے کامیاب نتائج دیں گے، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، تصویر: اے پی پی
چین اور سعودی عرب کے دورے کامیاب نتائج دیں گے، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، تصویر: اے پی پی

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں اب تک نہیں بڑھیں یہ ہمارا کریڈٹ ہے۔

اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غلطیوں کی وجہ سے ملکی معیشت 46 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں اب تک نہیں بڑھیں یہ ہمارا کریڈٹ ہے اور ملک کو تنزلی کی طرف لے جانے والوں کے خلاف کمیشن بننا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

ان کا مزید کہنا تھا کہ روپے کو اوپن چھوڑ کرملک کو تباہی کی طرف دھکیلا گیا ہے جبکہ ڈان لیکس اور پانامہ بہت بڑا ڈرامہ تھا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کے دورے کامیاب نتائج دیں گے۔

pti

Ishaq Dar

Petroleum products