Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فائنل میں پاکستان کی شکست پر وزیراعظم، صدر مملکت کا بیان

بہترین کارکردگی دکھائیں،قوم آپکے ساتھ کھڑی ہے۔
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2022 06:16pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم اور صدر ملکت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کی ہار پر جہاں قومی ٹیم کی ڈھارس بندھائی وہیں انگلینڈ کے بہترین کھیل کی تعریف بھی کی۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے لکھا کہ ”پاکستان ٹیم نے فائٹ بیک کیا اور اچھی بولنگ کی، لیکن آج انگلینڈ کی ٹیم نے اچھا پرفارم کیا۔“

شہباز شریف نے مزید لکھا، ”ٹیم فائنل تک پہنچی، ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔“

صدر مملکت ڈآکٹر عارف علی کا کہنا ہے کہ ”انگلینڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر انگلینڈ کو مبارک دیتا ہوں۔“

صدرِ مملکت نے لکھا، ”پاکستان ٹیم آپ نے اچھا کھیلا، اچھی بالنگ کی، کم اسکور کے باوجود ٹیم نے اپنی پوری کوشش کی۔“

میچ سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی ٹیم کی جیت کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے فائنل میں پہنچنے کیلئے ناممکنات کو شکست دی۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے آپ کے پاس جذبہ ہے اور جیت کیلئے پرعزم ہیں، بہترین کارکردگی دکھائیں،قوم آپکے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خود پر اعتماد رکھیں اور اپنا بہترین گیم پیش کریں۔

Shehbaz Sharif

Prime Minister

T20 WORLD CUP 2022

Pakistan vs England