Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کواہم پیغام دیدیا

عمران خان نے قومی ٹیم کو پریشان نہ ہونے کی تاکید بھی کردی
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2022 01:13pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی و کپتان عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کواہم پیغام دے دیا۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ”پاکستان کرکٹ ٹیم کو آج میرا پیغام وہی ہے، جو میں نے 1992 کے ورلڈ کپ فائنل میں اپنی ٹیم کو دیا تھا“۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس دن کا لطف اٹھائیں کیونکہ شاذ و نادر ہی کسی کو کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع ملتا ہے ساتھ ہی انہوں نے مشورہ دیا کہ پریشان نہیں ہونا۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ جیت جائیں گے اگر آپ خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہیں اور مخالفین کی غلطیوں کو کیش کر سکتے ہیں۔

imran khan