پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل مقررہ وقت پر شروع ہونے کا قوی امکان
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل مقررہ وقت پر شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔
میلبرن میں رات بھر تیز بارش کے بعد صبح ہوتے ہی بادل چھٹ گئے، مطلع صاف ہوگیا، سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔
تاہم آسمان پر بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی بھی جاری ہے، جبکہ موسمیات نے آج ستر فیصد بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
بارش کی صورت میں ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ مکمل کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کو 20 میں سے کم از کم ، 10، 10 اوورز کا کھیل کھیلنا لازمی ہے۔
پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگرٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل اتوارکو مکمل نہ ہوسکا تو اس صورت میں اگلے روز پیرکو ریزرو ڈے ہوگا اور دونوں ٹیمیں پھرسے میدان میں اتریں گی۔
پیشگوئی کے مطابق اگر پیر کو بھی بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قراردیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.