Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل

امیدواروں کی فہرست 14 نومبر کو جاری ہوگی
شائع 13 نومبر 2022 08:50am
تصویر: آئی این پی
تصویر: آئی این پی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل ہوگیا، امیدواروں کی فہرست 14 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامذدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل کرلیا گیا۔

انتخابات کے لیے1211 نشستوں پر مجموعی طور پر 3 ہزار 866 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، چیئرمین/ وائس چیئرمین کی 101 نشستوں کیلئے 537 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل ممبر کی 606 نشستوں کیلئے 1ہزار 945 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خاتون ممبر کی 202 نشستوں کیلئے 546 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نوجوان ممبر کی 101 نشستوں کیلئے 344 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، مزدور/کسان ممبر کی 101 نشستوں کیلئے 348 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

غیر مسلموں کی 101 نشستوں کیلئے 146 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ امیدواروں کی فہرست 14 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 نومبر تک جاری رہے گی۔

local bodies election

اسلام آباد