Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایکشن سے بھرپور ویب سیریز ’سیوک‘ کا ٹیزر جاری

سیوک ایک ایکشن تھرل ویب سیریز ہے
شائع 13 نومبر 2022 12:03am

اداکار محسن عباس کی ایکشن سے بھرپور ویب سیریز ’سیوک‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ویڈلی کی پروڈیوس کردہ اس سیریز کی ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے جبکہ اس کے مصنف سجاد گل ہیں۔

سیریز میں محسن عباس حیدر، نئیر اعجاز، عدنان جعفر، ہاجرہ یامین، نذرالحسن اور عمارہ ملک شامل ہیں۔

ویب سیریز کی کہانی 1984 سے 2022 کے دوران پیش آنے والے سچے واقعات پر مبنی ہے جو ایک سکھ افسر کے پراسرار قتل پر مبنی ہے جس کا قتل گیا تھا،

سیوک ایک ایکشن تھرل ویب سیریز ہے جس میں آٹھ کہانیاں دکھائی جائینگی۔

SEVAK