Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنے پر ہمایوں سعید تنقید کا شکار

سیریز میں ہمایوں سعید نے ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے
شائع 12 نومبر 2022 11:57pm

پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کو نئی ہالی ووڈ ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ’دی کراؤن‘میں ہمایوں سعید شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی الزبتھ ڈیبیکی کے مقابل ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ڈاکٹر حسنات خان لیڈی ڈیانا کی زندگی میں وہ آدمی تھے جن سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان پر لیڈی ڈیانا فدا تھیں اور انھیں’مسٹر ونڈرفل’کہہ کر پکارتی تھیں۔

لیڈی ڈیانا اور ڈکٹر حسنات کے درمیان تعلق 1995 سے 1997 تک برقرار رہا، یہاں تک کہ لیڈی ڈیانا نے پاکستان کے دورے کے دوران ڈاکٹر حسنات کے والدین سے بھی ملاقات کی۔

ہمایوں سعید کی دی کراؤن میں اداکاری کو جہاں سراہا جارہا ہے وہیں انہیں ہالی ووڈ ہیروئن کے ساتھ بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوچا نہیں تھا کہ ہمایوں اپنی پہلی ہالی ووڈ سیریز میں ہی ایسا کر دیں گے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہی سین کوئی پاکستانی اداکارہ کرتی تو اسے ٹرول کیا جاتا مگر کیونکہ ہمایوں سعید مرد ہیں اس لئے انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس کے لیے تیار کیے جانے والے دی کراؤن کے سیزن 5 میں شاہی خاندان کی نوے کی دہائی کے واقعات اورشاہی خاندان کی زندگی کے مخلتف لمحات کی منظر کشی کی گئی ہے۔

Humayun Saeed

The Crown