عمران خان حملہ اور ارشد شریف قتل: جوڈیشل کمیشن پر چیف جسٹس کی مشاورت
دو سے تین دن میں وزیراعظم کے خطوط کا جواب دئیے جانے کا امکان
عمران خان پر حملے اور صحافی ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے معاملے سمیت وزیر اعظم کی جانب سے لکھے گئے خطوط پر چیف جسٹس آف پاکستان کی ساتھی ججز کے ساتھ مشاورت حتمی مراحل میں پہنچ گئی۔
اسلام آباد میں موجود تمام ججز سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ نئے ججز سمیت دیگر سے بھی پیر کے روز مشاورت کا امکان ہے۔
مشاورت کا عمل مکمل ہونے پر چیف جسٹس کی جانب سے دو سے تین دن میں وزیراعظم کے خطوط کا جواب دئیے جانے کا امکان ہے۔
judicial commission
arshad sharif death
Attack on Imran Khan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.