Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستا کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کی بھرمار

سیلابی پانی مچھروں کی افزائش کا سبب بن گیا
شائع 12 نومبر 2022 04:41pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، ایک لاکھ سے زائد افراد وبائی امراض کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں جمع ہونے والا پانی مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ چھ اضلاع جعفر آباد، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، صحبت پور، لسبیلہ اور ڈیرہ بگٹی میں ایک لاکھ سے زائد افراد امراض کا شکار ہوچکے ہیں۔

جعفرآباد میں 45809 افراد ڈینگی، ملیریا، گیستڑو اور دیگر بیماریوں کا شکار ہوئے۔

سیلاب سے متاثرہ ضلع جھل مگسی کے علاقے میں 38 ہزار 809 مختلف بیماریوں کے شکار افراد علاج کیلئے اسپتال لائے گئے۔

نصیر آباد میں 19778 افراد بیماریوں کا شکار ہوئے، ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں اب تک 7066 افراد جلدی امراض، ملیریا، ڈینگی اور دیگر بیماریوں کا شکار ہوئے۔

ضلع صحبت پور میں جمع ہونے والے پانی کے باعث 29234 افراد وبائی امراض کا شکار ہوئے، جبکہ لسبیلہ میں 2244 افراد بیماریوں کا شکار ہوکر علاج کیلئے لائے گئے۔

علاقوں میں جمع ہونے والا سیلابی پانی مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہا ہے۔

بلوچستان

dengue

Flood victims

Malaria

Skin Diseases