Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم فائنل کیلئے پُراعتماد ہے: کپتان بابراعظم

اس میں کوئی شک نہیں کہ دباؤ موجود ہے، کپتان
شائع 12 نومبر 2022 03:44pm
کپتان بابراعظم
کپتان بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم لگاتار چار میچز جیتنے کے پیش نظر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل جیتنے کیلئے پُراعتماد ہے۔

بابراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ“ہم نے پہلے دو میچ ہارے ہیں، لیکن جس طرح سے ہم نے آخری چار میچوں میں واپسی کی، ہم نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔“

انہوں نے کہا کہ میں بہت زیادہ پرجوش ہوں… اس میں کوئی شک نہیں کہ دباؤ موجود ہے، لیکن اس کو صرف خود پر اعتماد اور یقین کے ساتھ دبایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ“انگلینڈ ایک بہترین ٹیم ہے، ہندوستان کیخلاف فائنل میں پہنچنے کے لیے ان کی (10 وکٹوں سے) جیت اس کا ثبوت ہے۔“

”ہماری حکمت عملی اپنے منصوبے پر قائم رہنا اور فائنل جیتنے کے لیے اپنے پیس اٹیک کو اپنی طاقت کے طور پر استعمال کرنا ہے“۔

انہوں نے کہا کہ“زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے لیے پاور پلے کا استعمال میچ کے لیے ضروری ہوگا۔“

پاکستان ایک ٹیم کے طور پر مقابلے کیلئے تیار ہے، جس میں شاہین شاہ آفریدی بالنگ اور بابر اعظم اور محمد رضوان بیٹنگ کی قیادت کریں گے۔

جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے جمعے کے روز اسکواڈ سے ملاقات کی اور بتایا کہ کس طرح پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کو 1992 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے لیے شکست دی تھی۔

بابراعظم نے کہا کہ جب چیئرمین پی سی بی آئے اور ورلڈ کپ کا اپنا تجربہ شیئر کیا تو اس سے ہمارے اعتماد میں زبردست اضافہ ہوا، انہوں نے ہمیں پرسکون رہنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ میلبرن گراؤنڈ میں شائقین ہمیں اعتماد دیتے ہیں اور یہ دیکھنا اچھا لگتا ہے کہ جب وہ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

T20 WORLD CUP 2022