Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سُپر ہائی وے کے قریب کلینک پر فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق

مقتول کو 5 گولیاں لگی ہیں،ایس ایس پی ملیر
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2022 04:35pm

سُپر ہائی وے قاسم گوٹھ میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق ڈاکٹر ہارون کلینک پر موجود تھے کہ سفید کار میں سوار دو ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ڈاکٹر ہارون جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ مقتول کو 5 گولیاں لگی ہیں، جائے واقعہ سے 5 خول ملے ہیں، جنہیں فرانزک کیلئے بھیجا جائے گا۔

واقعے کے حوالے سے شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔

مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Super Highway

Qasim Goth

SSP Malir