Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے ٹارگٹ کر کے مارا، ڈی جی ایف آئی اے

زخمی افسر چار اہلکاروں میں شامل ہے۔
شائع 12 نومبر 2022 01:04pm
محسن بٹ (فوٹو:فائل)
محسن بٹ (فوٹو:فائل)

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن بٹ نے وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے ٹارگٹ کر کے مارا، چار شوٹرز میں سے ایک زخمی افسر کو پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اجازت دے گی تو اگلا اقدام ایکسٹرا ڈیشن ایکٹ کے سیکشن چار کے تحت پاکستان کے اندر ایف آئی اے میں اندراج کرنا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ زخمی افسر چار اہلکاروں میں شامل ہے، جنہوں نے فائرنگ کی پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم اب متحدہ عرب امارات جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسٹرا ڈیشن ایکٹ کے تحت پاکستان کے اندر اندراج کرنا ہے، لیکن یہ وفاقی حکومت اس کے احکامات جاری کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے کینین پولیس کے 3 شوٹرز سے پوچھ گچھ کی، ان کے بیانات غیرمنطقی تھے، گھمبیر نوعیت کا تضاد تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تینوں شوٹرز نے کینیا کی پولیس کا بیان ہی دہرایا، گاڑی نہ رکنے پر اس پر فائرنگ کر دی۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ شوٹرز نے دعوی کیا کہ ان پر بھی گاڑی سے فائرنگ کی گئی۔

DG FIA

arshad sharif death

Kenya Police

Mohsin Butt