Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوبائیڈن سمیت 200 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی

امریکی صدرکے رشتے داراور پریس سیکرٹری پربھی پابندی لگائی
شائع 12 نومبر 2022 12:15pm
امریکی صدر جوبائیڈن، تصویر: روئٹرز
امریکی صدر جوبائیڈن، تصویر: روئٹرز

روس کی جانب سے امریکا اور یورپی ممالک کی طرح اپنے مخالفین پرپابندیاں لگانے کا ہتھیاراستعمال شروع کردیا ہے۔

روس نے 200 امریکی شہریوں پرملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے رشتے دار اور پریس سیکرٹری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے 200 امریکی شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان افراد میں صدرجوبائیڈن کے دو بھائی اورایک ہمشیرہ بھی شامل ہے۔

مذکورہ پابندیاں امریکا کی جانب سے روس پر پابندیوں کا ردعمل ہیں۔

russia

Joe Biden

United States