Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

آشیانہ اقبال اسکینڈل: احتساب عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرلیا

نئے ملزمان تفتیش میں گناہ گار قرار پائے تو نیب ان کا الگ ریفرنس بھجوائے۔
شائع 12 نومبر 2022 11:30am
وزیراعظم شہباز شریف (فوٹو:فائل)
وزیراعظم شہباز شریف (فوٹو:فائل)

لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں مزید گواہان کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے پلیڈر انور حسین ان کی جگہ حاضری کیلئے پیش ہوئے، شریک ملزم احد چیمہ نے عدالت میں اپنی حاضری مکمل کرائی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ دو نئے ملزمان کے شامل تفتیش ہونے سے ٹرائل کو روکا نہیں جائے گا، نئے ملزمان کی وجہ سے پرانے ملزمان کو انتظار میں نہیں رکھا جاسکتا، اگر نئے ملزمان تفتیش میں گناہ گار قرار پائے تو نیب ان کا الگ ریفرنس بھجوائے۔

عدالت نے نئے ملزمان ندیم ضیاء اور کامران کیانی کی عبوری ضمانت میں 26 نومبر تک توسیع کر دی۔

Shehbaz Sharif

Prime Minister

Ashiyana Case