Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حقیقی مارچ کیلئے ملک کے مختلف علاقوں سے قافلے نکل رہے ہیں: مسرت جمشید

آج لالہ موسی سے ہی مارچ کا دوبارہ آغاز ہوگا۔
شائع 12 نومبر 2022 11:18am
مسرت جمشید چیمہ (فوٹو:فائل)
مسرت جمشید چیمہ (فوٹو:فائل)

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے ملک کے مختلف علاقوں سے قافلے نکل رہے ہیں، سب ایک ساتھ راولپنڈی پہنچیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏حقیقی آزادی مارچ کا گزشتہ روز لالہ موسی میں آخری پڑاؤ تھا، آج لالہ موسی سے ہی مارچ کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

ان کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے مرکزی رہنماؤں کی قیادت میں قافلے نکل رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے۔

Punjab Govt

spokesperson

Musarrat Jamshed Cheema