Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی بلوچستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

صوبے میں آج موسم خشک، شمالی اور وسطی اضلاع میں سردرہے گا
شائع 12 نومبر 2022 11:23am
تصویر: فلیکر/ فائل
تصویر: فلیکر/ فائل

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم سرد جبکہ بیشتراضلاع میں مطلع صاف اورموسم خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں درجہ حرارت 1 اور زیارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد، گواد میں 71 قلات 50 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ پشین میں 6، ژوب میں 8، بارکھان میں 9، چمن میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لورالائی میں درجہ حرارت11، دالبندین میں 12، خضدارمیں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں آج موسم خشک، شمالی اور وسطی اضلاع میں سردرہے گا۔

Cold Weather

بلوچستان

quetta