Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا شعیب اور ثانیہ کی طلاق عائشہ عمر کی وجہ سے ہوئی؟

دونوں پہلے ہی الگ ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں بھارتی میڈیا کا دعویٰ
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2022 12:38am

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اوران کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں کئی دنوں سے گردش کررہی تھی تاہم گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ دونوں کی علیحدگی ہوگئی ہے ۔

حالیہ چند دنوں سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی طلاق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، ایسے میں گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں پہلے ہی الگ ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں اب صرف کاغذی کارروائی باقی ہے تاہم اب بھارتی میڈیا نے اس معاملے میں پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کا نام لینا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا جا رہا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی مبینہ علیحدگی کی وجہ شعیب ملک کی عائشہ عمرکے ساتھ بڑھتی قربت ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین بھی کچھ ایسا ہی کہہ رہے ہیں

شعیب ملک نے گزشتہ سال عائشہ عمر کے ساتھ ایک فوٹوشوٹ بھی کرایا تھا، جس کی وجہ سے دونوں کا نام پاکستان اور بھارت کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہا۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اس وقت سے وہ دبئی میں رہ رہے ہیں جبکہ ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کو ہوئی تھی۔

حال ہی میں ثانیہ اورشعیب نے بیٹے اذہان کی سالگرہ ایک ساتھ منائی لیکن ہمیشہ تصاویراپ لوڈ کرنے والی ثانیہ اس تقریب میں بجھی بجھی نظرآئیں اور سوشل میڈیا پرکوئی تصویربھی شیئرنہیں کی جبکہ شعیب نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرتقریب کی تصاویرشیئرکیں ۔

گزشتہ دنوں ثانیہ نے بیٹے اذہان کے ساتھ آج ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ اس کے بیٹے کے ساتھ لمحات اسے مشکل ترین وقت سے گزرنے میں مدد کرتے ہیں۔

علیحدگی اور طلاق کی خبروں کے برعکس سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک دوسرے کو فالو کررہے ہیں ۔

دوسری جانب شعیب ملک پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں انہوں نے ٹیم میں بابر اعظم کی جگہ لی ہے ۔

Shoaib Malik

Sania Mirza

Ayesha Omer