Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ہیرا پھیری 3 میں کون سا اہم کردار نظر نہیں آئے گا؟

پہلے دونوں حصے میں اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے
شائع 11 نومبر 2022 11:36pm

بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ہیرا پھیری کے تیسرے حصے میں فلم کا اہم کردار نظر نہیں آئے گا ۔

بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ’ہیرا پھیری‘ کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ 2006 میں ریلیز کی گئی تھی ۔

فلم کے پہلے دونوں حصے میں اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے تاہم اب فلم کے تیسرے حصے کی تیاری جاری ہے ۔

ایسے میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اکشے کمار نے اسکرپٹ کی وجہ سے ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اداکار کارتک آریان اس فلم میں کام کریں گے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے اداکار پریش راول سے پوچھا تھا کہ کیا یہ بات درست ہے کہ کارتک آریان ہیرا پھیری 3 میں کام کررہے ہیں؟

اداکار پریش راول نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر صارف کو جواب دیا کہ ہاں یہ سچ ہے۔

اکشے کمار نے ہیرا پھیری کے تیسرے حصے کے ساتھ ساتھ ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئلز پر بھی کام کرنے سے انکار کیا ہے۔

Akshay Kumar

paresh rawal

suniel shetty