Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

سینئر ترین افسر کو آرمی چیف لگایا جائیگا، شریف برادران کی ملاقات میں فیصلہ

آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے جو آئین کے مطابق ہی کریں گے، وزیراعظم
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2022 09:59am
وزیراعظم شہباز شریف اور قائد ن لیگ نواز شریف۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم شہباز شریف اور قائد ن لیگ نواز شریف۔ فوٹو — فائل

لندن: وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینئر ترین افسر کو نیا آرمی چیف لگایا جائے گا۔

شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں پارٹی نائب صدر مریم نواز بھی شریک تھیں جس میں آرمی چیف کے تقرر سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ سینئر ترین افسر کو آرمی چیف بنانے بنایا جائے گا اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت کو بھی فیصلے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے جو آئین کے مطابق ہی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے بعد شہباز شریف پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہبازشریف اور قائد ن لیگ نوازشریف کی لندن میں ہونےوالی اہم ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سرگرم اطلاعات کو قیاس آرائیاں قراردے دیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں خواجہ آصف نے لکھا کہ، ”میڈیا میں قیاس آرائی ہورہی ہے کہ لندن میں نواز شہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہواہے“۔

وزیردفاع کے مطابق نئے آرمی چیف کے تقرر پر مشاورت ضرور کی گئی ہےتاہم فیصلہ آئینی عمل کے بعد مشاورت سے ہوگا۔

PDM

london

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

COAS

Maryam Nawaz