Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معذرت! لیکن مولا جٹ میں ماہرہ خان کا پنجابی لہجہ بہت بُرا تھا، اداکارہ میرا

بہت سے ہالی ووڈ اداکار مجھے ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، اداکارہ
شائع 11 نومبر 2022 09:40pm

اداکارہ میرا نے کامیاب ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ماہرہ خان کی پنجابی کو بدترین قرار دے دیا ۔

اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں اُن سے سوال کیا گیا کہ میرا جی آپ نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھی ہے آپ کو کیسی لگی ؟

اس سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے کہا کہ ہاں میں نے فلم دیکھی فلم بہت اچھی تھی بہت مزہ آیا مجھے فواد خان کا کردار بہت پسند آیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن معذرت کےساتھ فلم ماہرہ خان کا پنجابی لہجہ بہت بُرا تھا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں یہ کردار ماہرہ سے زیادہ اچھا ادا کرسکتی تھی ۔

میرا سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں کونسے اداکار اُن کے پسندیدہ ہیں؟

جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ مجھے کوئی خاص پسندیدہ تو نہیں مگر بہت سے ہالی ووڈ اداکار مجھے ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

میرا جی سے سوال کیا گیا کہ وہ کونسے ہالی ووڈ اداکار ہیں جو انہیں ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں؟

جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ہالی ووڈ کے ہیرو مشیل مورون مجھے ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے انسٹاگرام پر مجھےمیسج کیا اور مجھ سے یہ بات کہی جس پر میں پریشان ہوگئی کیونکہ میں نے کبھی کسی کو ڈیٹ نہیں کیا۔

Actress Meera