Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیکولین فرنینڈس کی مشکلات کچھ دن کیلئے کم ہوگئیں

اداکارہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 15 نومبر تک موخر
شائع 11 نومبر 2022 09:23pm

بالی ووڈ اداکار جیکولین فرنینڈس کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کی عدالت نے جیکولین فرنینڈس کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 15 نومبر تک موخر کیا ہے۔

جیکولین فرنینڈس کی عبوری ضمانت جمعہ کو ختم ہونی تھی اور عدالت ان کو گرفتار نہ کرنے پر پہلے ہی تفتیشی ایجنسی پر اظہارِ برہمی کرچکی ہے۔

اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے بوائے فرینڈ چندر شیکھر سکیش سے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں جبکہ چندر شیکھر کروڑوں روپے کے بھتے وصول کرنے کے الزام میں جیل میں قید ہے۔

واضح رہے کہ چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بطور ملزم نامزد ہیں

Jacqueline Fernandez