Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کا کاروان پورے ملک میں چل پڑا: پرویز خٹک

چند خاندان اس ملک کو لوٹنا چاہتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ کے پی
شائع 11 نومبر 2022 09:12pm
پرویز خٹک (فوٹو:فائل)
پرویز خٹک (فوٹو:فائل)

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کا کاروان پورے ملک میں چل پڑا ہے، فائنل راؤنڈ آچکا ہے اگلے ہفتہ میں فیصلہ ہوجائے گا۔

ایبٹ آباد احتجاجی جلسے میں پرویزخٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 26 سال قبل جدوجہد شروع کی، آج سارا پاکستان اس کے ساتھ کھڑا ہے، قوم سمجھتی ہے کہ پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک دیانتدار لیڈر نہیں مل جاتا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا قوم کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ عمران خان کی جدوجہد اس کی ذاتی نہیں، بلکہ اس ملک کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس اکثریت نہیں لوٹے تھے جو ان کو چھوڑ کر گئے ہیں، اس سازش کیخلاف لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اس ملک کی ضد بن چکا ہے، 40 سال کی سیاست میں عمران خان جیسا کوئی دیانتدار لیڈر نہیں دیکھا، چند خاندان اس ملک کو لوٹنا چاہتے ہیں۔

pti

KPK

Pervez Khattak