Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم نے کراچی کنگز کو خیرباد کہہ دیا

بابر کی جگہ شعیب ملک کراچی کنگز کا حصہ بن گئے
شائع 11 نومبر 2022 08:50pm
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم۔ فوٹو — فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم۔ فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کو خیر باد کہہ کر پشاور زلمی جوائن کرلی۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ٹریڈ ہوا جس میں بابراعظم نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے لئے پشاور زلمی جوائن کرلی جب کہ ان کی جگہ شعیب ملک کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے مالک بابر اعظم کے فرنچائز چھوڑنے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم گزشتہ چھ سیزن سے کراچی کنگز کا حصہ رہے جنہیں گزشتہ پی ایس ایل میں ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تھی جب کہ ایونٹ کے پانچویں سیزن میں بابر 473 رنز اسکور کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

PSL

babar azam

karachi kings

peshawar zalmi