Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کا ملتان گیریژن کا دورہ، اسٹرائیک فارمیشنز کے دستوں سے ملاقات

آرمی چیف نے اسٹرائک فارمیشنز کے جوانوں کےعزم و حوصلےکو سراہا۔
شائع 11 نومبر 2022 04:59pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن میں افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے دورہ ملتان گیریژن کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشنز کے جوانوں کےعزم و حوصلےکو سراہا۔

آرمی چیف نے جوانوں کی مادر وطن کی خدمت کیلئے پیشہ ورانہ قابلیت اور لگن کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کی آمدپرکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل اختر نواز ستی نے استقبال کیا۔

اس سے قبل، آرمی چیف نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز، ٹریننگ اور قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے فوجیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ”ایک ہی جوش اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔“

ISPR

Multan

Army Chief General Qamar Javed Bajwa