Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابتسام حسن پوری قوم کا ہیرو ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پرویز الٰہی نے ابتسام حسن کو 25 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔
شائع 11 نومبر 2022 02:49pm
وزیراعلیٰ پنجاب ابتسام حسن کو چیک دے رہے ہیں، فوٹو۔ وزیراعلیٰ پنجاب ٹوئٹر
وزیراعلیٰ پنجاب ابتسام حسن کو چیک دے رہے ہیں، فوٹو۔ وزیراعلیٰ پنجاب ٹوئٹر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پرفائرنگ کرنیوالے ملزم کو پکڑنے والے پی ٹی آئی کارکن ابتسام حسن نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران پرویز الٰہی نے ابتسام حسن کو 25 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ابتسام حسن پوری قوم کا ہیرو ہے، ابتسام حسن نے جان پر کھیل کر ملزم کو پکڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتسام حسن جیسے بہادر نوجوان پر ناز ہے۔

pti

cm punjab

Ibtisam