Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں سیلاب سے اموات کی تعداد 336 ہوگئی

سیلاب سے چارلاکھ 34 ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2022 04:49pm
سیلاب کے بعد بلوچستان میں مکانات تباہ ہوگئے ہیں، تصویر: اے ایف پی
سیلاب کے بعد بلوچستان میں مکانات تباہ ہوگئے ہیں، تصویر: اے ایف پی

بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی اموات کی تعداد 336 ہوگئی ہے جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈھائی لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ چارلاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔

سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 336 تک جا پہنچی ہے جن میں 149مرد اور خواتین شامل ہیں جبکہ 107 بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔

سیلاب سے صوبے میں 127 افراد زخمی ہوئے اور چارلاکھ 34 ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد مکانات منہدم اور جزوی تباہ ہوئے ہیں جبکہ مختلف شاہراہیں اور58 پل ٹوٹ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چار لاکھ 75 ہزار سے زائد ایکڑ پر کھڑی فصلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے، اس کے ساتھ ہی سرد موسم میں متاثرین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

PDMA

Pakistan Floods