Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں 3 دوستوں سمیت 7 افراد قتل

کوئٹہ تربت اور واشک میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2022 10:33am
تصویر: آج نیوز/ فائل
تصویر: آج نیوز/ فائل

کوئٹہ تربت اور واشک میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک راہگیر خاتون زخمی ہوگئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کوکوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر برما ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوارمسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کرکے اس میں سوار شخص نزیر احمد کو قتل کر دیا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر خاتون بھی زخمی ہوگئیں تھیں۔

پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی قرار دیا اسی طرح بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے تمپ میں پہاڑی علاقے شہف کور میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو قتل کر دیا، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

فائرنگ کے بعد مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقتولین دوست تھے اور پکنک منانے اس پہاڑی علاقے میں گئے تھے اور واپسی پر قتل ہوئے، مرنے والوں کی شناخت حنیف، بالاچ ، رحمت اللہ اور سفر کے ناموں سے ہوئیں اور مقتولین تمپ اور مند بلو کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں لیکن فوری طورپر قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ متعلقہ انتظامیہ اس سلسلے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ضلع واشک کے علاقے گزن کے مقام پر گاڑی سے لیویز کو دو افراد کی لاشیں ملی، جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

لاشیں شناخت کے لئے اسپتال منتقل کی گئی مقامی لیویز مزید تفتیش کر رہی ہیں۔

بلوچستان

firing incident