Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ پڑوسیوں! وکٹ لینا تمھارے بس کی بات نہیں’

پاکستانی اداکار سید جبران کا سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان پر طنز
شائع 10 نومبر 2022 10:04pm

سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کو پاکستانیوں کے خلاف کی گئی ٹوئٹ مہنگی پڑگئی ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح کے بعد عرفان پٹھان کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں درج تھا کہ جیت تو آتی جاتی رہتی ہے گریس آپ کے بس کی بات نہیں۔

تاہم آج ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست ہونے کے بعد اداکار سید جبران نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عرفان پٹھان کے الفاظ کو تبدیل کرکے انہیں آئینہ دیکھایا ۔

سید جبران نے بھارت کے دو میچوں کی تفصیل شیئر کی جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم ایک بھی وکٹ نہ لے پائی تھی ۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پڑوسیوں ہارنا تو چلتا رہتا ہے لیکن وکٹ لینا تمھارے بس کی بات نہیں ۔

دوسری جانب گلوکار ہارون شاہد نے بھی اپنی ٹوئٹ میں سابق بھارتی کھلاڑی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عرفان پٹھان آج انگلینڈ کو کہہ رہا ہے کچھ گریس شو کریں ۔

Irfan Pathan

Syed jibran