Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’ طے ہوچکا، سنیارٹی کے لحاظ سے جو نمبر ون ہوگا وہی آرمی چیف بنے گا’

نواز شہباز ملاقات، ارشد شریف قتل اور اگلا آرمی چیف۔۔۔
شائع 10 نومبر 2022 09:54pm
Army chief ki alvidayi mulaqatain, agla army chief kaun?| Faisla Aap Ka with Asma Shirazi

سینئیر صحافی مرتضیٰ علی شاہ کا کہنا ہے کہ طے ہوچکا، سنیارٹی کے لحاظ سے جو نمبر ون ہوگا وہی آرمی چیف تعینات ہوگا۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ ’میں آپ اس پروگرام میں بتارہا ہوں ہیں کہ آج ہی میری کسی سورس سے بات ہوئی ہے، جنہوں نے یہ کہا ہے کہ طے ہوچکا ہے، چاہے کوئی بھی ہو، سنیارٹی میں جو نمبر ون ہوگا آرمی چیف اسی نے لگنا ہے، نو میٹر کہ کتنی بڑی کوئی لابنگ ہو ایفرٹ ہو یا نہ ہو، جو لسٹ جانی ہے پرائم منسٹر کے پاس آرمی چیف اس میں سے لگنا ہے۔‘

دوسری جانب ارشد شریف قتل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروگرام میں کینیا میں موجود سینئر صحافی ارم عباسی نے کہا کہ جس گاڑی میں ارشد شریف سوار تھے وہ لینڈ کروزر تھی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ارشد شریف کا واقعہ 10 بجے پیش آیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کسی قسم کے تشدد کی بات نہیں کی گئی، پمز اسپتال کی رپورٹ متضاد ہوسکتی ہے۔

ارم عباسی نے کہا کہ خرم اور وقار کینیا میں ہی موجود ہیں اور وہ یہاں ہی رہیں گے، ان کے وکیل نے کہا کہ وہ میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔

اس حوالے سے منیب فاروق نے کہا کہ سب سے بنیادی بات یہ ہے کہ ارشد شریف کو پاکستان میں خطرہ تھا، لیکن کچھ سوالات ایسے ہیں کہ وہ دبئی سے کینیا کیوں گئے، ارشد شریف کے بچے یتیم ہوگئے اور ایک ماں کا بیٹا اب واپس نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی موت ایک گولی سے ہوسکتی ہے لیکن ارشد شریف کو ٹارچر کیا گیا۔

سینئر صحافی حسن ایوب نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل پاکستان کیلئے نقصان ہے، ارشد شریف کے اوپر ایک رات میں 13 ایف آئی آرز درج کی گئیں، ان پر بہت ظلم ہوا، خرم اور وقار کو کوئی نہیں جانتا، یہ کون لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر خرم اور وقار کو پاکستان لایا گیا تو بہت سی چیزیں سامنے آجائیں گی، ارشد شریف نے اپنے قتل سے کچھ روز قبل اپنے دوست کو کہا کہ میں پاکستان آرہا ہوں، ان کا تیسرا موبائل فون کہاں ہے کسی کو پتا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا سیاسی فائدہ پاکستان تحریک انصاف لے رہی ہے، اس معاملے میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔

سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت دو پوسٹ مارٹم رپورٹس چل رہی ہیں، کینیا کی پوسٹ مارٹم میں دو چیزیں سامنے آئی ہیں کہ ارشد شریف کا کاز آف ڈیتھ ملٹیپل انجریز اور ہیڈ انجری ہے، دوسرا فارمیٹ ہے کہ دوسری گولی پیچھے سے لگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں گولیاں کلوزرینج سے ماری گئی ہیں، سورسز نے بتایا ہے کہ ٹارچر ہوا ہے، میری اطلاعات کے مطابق ایک پیج مسنگ ہے۔

AAJ NEWS

faisla aap ka

Asma Shirazi

arshad sharif death