جیکلین فرننڈیز کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ عدالت برہم
بھارتی عدالت نے بالی وڈ کی نامور اداکارہ جیکلین فرننڈیز کو منی لانڈرنگ کیس میں اب تک گرفتار نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج عدالت میں ملزم سکیش چندرا شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں سرکاری تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اداکارہ جیکلین فرننڈیز کی درخواستِ ضمانت کی مخالفت کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے ریماکس دیے کہ جیکلین فرننڈیز کا نام ایل او سی میں ڈالنے کے باوجود انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان جیل میں ہیں؟ پسندیدگی کی بنیاد پر لوگوں کا انتخاب کیوں کیا جا رہا ہے؟اس پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی جس میں جیکلین فرننڈیز کو ضمانت دیے یا نہ دیے جانے پر فیصلہ ہوگا کیونکہ اداکارہ اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں۔
یاد رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ملزم سکیش چندرا شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں اداکارہ کو ملزم کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔
جیکلین فرننڈیز کو متعدد بار کیس کے سلسلے میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ عدالت میں اداکارہ کے خلاف چارج شیٹ بھی جمع کروا چکی ہے جس میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
Comments are closed on this story.