Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب اور ثانیہ کی علیحدگی کی تصدیق، طلاق کب؟

سوشل میڈیا پراس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں سرگرم تھیں
شائع 10 نومبر 2022 03:05pm

بھارتی میڈیا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اوران کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہوں پر تصدیق کی مہرثبت کردی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق اس جوڑی کے درمیان باضابطہ طلاق ہونے جا رہی ہے۔ قریبی دوستوں کے مطابق دونوں پہلے ہی الگ ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اب صرف کاغذی کارروائی باقی ہے،

ثانیہ اس وقت دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ہیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران اے سپورٹس کے لیے بطورتجزیہ کار کام کررہے ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ اورشعیب نے بیٹے اذہان کی سالگرہ ایک ساتھ منائی لیکن ہمیشہ تصاویراپ لوڈ کرنے والی ثانیہ اس تقریب میں بجھی بجھی نظرآئیں اور سوشل میڈیا پرکوئی تصویربھی شیئرنہیں کی جبکہ شعیب نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرتقریب کی تصاویرشیئرکیں ۔

لیکن ان میں کہیں بھی وہ اور ثانیہ ماضی کی طرح ایک دوسرے کے قریب نظرنہیں آئے۔

دوسری جانب ثانیہ نے اذہان کے ساتھ تصویر شیئرکرتےہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ بیٹے کے ساتھ گزارے گئےلمحات انہیں مشکل ترین وقت سے گزرنے میں مدد کرتے ہیں۔

!

ثانیہ کی جانب سے گزشتہ دنوں شیئرکی جانے والی انستااسٹوری نے بھی ان کی علیحدگی کی خبروں کو تقویت دی۔

تاحال ثانیہ یا شعیب کی جانب سے اس خبرکی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کوبھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی تھی۔

Shoaib Malik

Divorce

Sania Mirza