Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

راستوں کی بندش : کمشنر، ڈی سی اور سی پی او راولپنڈی کل عدالت طلب

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
شائع 10 نومبر 2022 01:37pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے راستوں کی بندش سے متعلق کیس میں کمشنر، ڈی سی اور سی پی او راولپنڈی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے راستوں کی بندش سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے وکیل ملک صالح محمد عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ سیاسی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے راستے بند ہیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سڑکیں بند ہونے سے روز مرہ کے معاملات معطل ہیں ، لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، جو کی آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔

وکیل ملک صالح محمد کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے کمشنر، ڈی سی اور سی پی او راولپنڈی کو جمعے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Lahore High Court

rawalpindi bench

PTI long march 2022

Azadi March Nov10 2022