Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فارن ایکسچینج ایکٹ مقدمہ:عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

پراسیکیوٹر کی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت
شائع 10 نومبر 2022 12:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

اسلام آباد بینکنگ کورٹ نے فارن ایکسچینج ایکٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں فارن ایکس چینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عمران خان، طارق شفیع، فیصل مقبول اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ، جس پر پراسیکیوٹر نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی۔

پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ قانون کی نگاہ میں تمام ملزم برابر ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ انویسٹی گیشن کب جوائن کریں گے، جس پر وکیل صفائی نعیم پنجوتھا نے کہا کہ عمران خان ایک ہفتے کے بیڈ ریسٹ پر ہیں، میڈیکل کرواکے انویسٹی گیشن جوائن کریں گے، 24 ایف آئی آر درج ہوئیں تمام میں شریک ہوئے۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان، طارق شفیع اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کردی۔

pti

imran khan

Banking Court

foreign exchange act case