Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن سے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد 13 ربڑ اسٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارابھی ہے
شائع 10 نومبر 2022 11:05am
فوٹو۔۔۔ اے پی پی / ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔ اے پی پی / ٹوئٹر

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن سے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، نواز شریف نے جتنے لوگوں کو تعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا، نوازشریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کو مایوسی ہوگی، فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور الیکشن ہوں گے، مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہاکہ ارشد شریف کی ماں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے سپریم کورٹ جانا پڑا، اس رپورٹ سے قوم کے دل دھل گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا تاریخی فیصلہ کن پڑاؤ راولپنڈی میں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے مہمان اگر پاکستان آئے تو ہمیں بھی خوشی ہوگی، اسلام آباد 13 ربڑ اسٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارابھی ہے، 2 ہفتے روزانہ ٹویٹ کروں گا۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Awami Muslim League

Sharm al Sheikh