Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم ٹھوکر کھاتے ہیں اور پھر ہم پہلے سے زیادہ بلند ہو جاتے ہیں

قومی ٹیم کی ورلڈ کپ سمی فائنل میں کامیابی پر شوبز ستاروں کی مبارک باد
شائع 09 نومبر 2022 11:09pm

ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے بعد شوبز ستارے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔

ایسے میں اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سمیت پوری قوم کو مبارک باد پیش کی، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ فائنل میں قومی ٹیم کی جیت ہوگی۔

اداکارہ عروہ حسین نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا بات ہے ! ہم تھوڑی ٹھوکر کھاتے ہیں اور پھر ہم پہلے سے زیادہ بلند ہوجاتے ہیں ، پاکستان ٹیم کو جیت مبارک ہو۔

گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر پاکستان کی فتح پر جشن منانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔ تقریباً ناک آؤٹ ہونے سے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم تک، الحمد للہ۔

اداکارہ عدنان صدیقی نے کہا کہ کیا میچ تھا! آپ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست جیت کا ریکارڈ برقرار رکھا! بھارت کے ساتھ سنسنی خیز اننگز کے منتظر ہیں۔ کپ ہمارا ہو آمین

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی قومی ٹیم کی جانب سے سیمی فائنل جیتنے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی تعریفیں کیں۔

اداکارہ مشال خان کی خوشی بھی دیدنی تھی

pak vs nz

T20 WORLD CUP 2022