Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سوناکشی سنہا کا کیوں مذاق اڑایا جاتا رہا؟

مائیں لڑکیوں کے وزن کے متعلق حساس رویہ رکھتی ہیں، اداکارہ
شائع 09 نومبر 2022 10:51pm

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ ماؤں کا لڑکیوں کے وزن کے متعلق رویہ حساس ہوتا ہے، کیونکہ لوگ لڑکیوں کے وزن پر تنقید کرتے ہیں۔

سوناکشی سنہا حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ والدہ نے بچپ سے اکثر وزن کم کرنے کا کہا لیکن میں نے ایک نافرمان اولاد کی طرح ہمیشہ اس کے برعکس عمل کیا۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ بار بار وزن کم کرنے کا کہنے پر ایک طرح سے میں باغی بن گئی کہ وزن کم نہیں کرنا، پھر جس دن میری والدہ نے وزن کم کرنے کا کہنا ہی چھوڑ دیا ، میں خود حساس ہوگئی۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ لوگوں کو بھی چاہئے کہ خوبصورتی کے معیارات کو بدلیں، اگر کسی لڑکی کا وزن زیادہ ہو تو اس کا مذاق نہ اڑائیں، نہ ہی طنزیہ جملے کسیں، یہ سلسلہ بند کردیں۔

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا جلد فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں نظر آئیں گی جس میں ان کے ساتھ ہما قریشی اور ظہیر اقبال نے بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

Sonakshi Sinha