Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ حمائمہ ملک کس مسلئے سے دوچار ہیں؟

میں نے 14 برس کی عمر سے کام کرنا شروع کیا بچپن کو بھی انجوائے نہ کرسکیں، اداکارہ
شائع 09 نومبر 2022 10:41pm

پاکستانی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی مرضی سے نیند لینے والوں کو خوش قسمت ترین قرار دیا ہے۔

اداکارہ حمائمہ ملک نے انسٹاگرام لائیو ویڈیو کے ذریعے بھارتی صحافی فریدون شہریار کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے مختلف تجربات شیئر کیے ان کا کہنا تھا کہ ان کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ انہیں نیند نہیں آتی اپنی مرضی سے نیند لینے والے خوش قسمت ترین لوگ ہیں کیونکہ ان کو جب وہ چاہتی ہیں تو نیند نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی تو ذہنی کیفت اتنی خراب بھی ہوجاتی ہے کہ دل ہی نہیں کرتا کہ بستر سے بھی اٹھو۔

حمائمہ کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں حمائمہ ملک ہوں لیکن آپ دل سے بھی افسردہ ہوسکتے ہیں کوئی پوچھے کہ آپ کیسی ہو ؟ یا اگر کوئی یہ بھی کہہ دے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تو یقین کیجیے کہ دل بہت اچھا ہو جاتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 14 برس کی عمر سے کام کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ اپنے بچپن کو بھی انجوائے نہ کرسکیں ان سب چیزوں نے میرے اندر کی حمائمہ کو کھو دیا۔ ہمارے والدین نہیں سمجھ پاتے لیکن صحیح وقت پر اگر والدین سمجھ جائیں تو دل کا خالی پن نہیں رہتا ۔

اداکارہ نے اپنی دلی کیفیت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ’ دل کا خالی پن ٹھیک نہیں ہے، جب لوگ کہتے ہیں اس کو کیا یہ تو حمائمہ ملک ہے مگر وہ نہیں جانتے کہ ہم اندر سے کتنا خالی ہیں ۔

Humaima Malick