Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے فوج کو ایک اور دھمکی دے دی

حملہ کی تفصیلات معلوم ہونے دعویٰ
شائع 09 نومبر 2022 08:23pm
تصویز بزریعہ اے ایف پی
تصویز بزریعہ اے ایف پی

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حملے کی تفصیلات کا علم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے فوج کو ایک اور دھمکی دے دی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ایک اور فوجی افسر کا نام سامنے لانے والے ہیں۔

عمران خان نے اپنے رحیم یار خان اور میانوالی میں دئیے گئے اپنے سابقہ بیانات کی ویڈیوز بھی شئیر کیں اور کہا کہ انہیں قاتلانہ حملے کا پہلے سے علم تھا اور ”اسکرپٹ عین مطابق تھی“۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی پر مطالبے سے دستبردار ہوگئے؟

انہوں نے کہا کہ وہ ایک اور فوجی افسر کا نام سامنے لانے والے ہیں جو کنٹرول روم میں قتل کے منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کر رہا تھا۔

پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کیا جائے۔ یہ افراد وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک اہم پوزیشن پر فائز سینئر فوجی افسر ہیں۔

عمران خان نے ان افسر کو ”ڈرٹی ہیری“ کا لقب دیا تھا اور بعد میں ان کا رینک بھی بتایا اور یہ بھی کہ اس وقت کیا ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔

پیمرا نے ان افسر کا نام شائع کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

imran khan

Attack on Imran Khan

Azadi March Nov9 2022

Army Officer

Azadi March Nov10 2022