Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

جسٹس عامر فاروق کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کی بھی منظوری
شائع 09 نومبر 2022 07:30pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کو بطور سپریم کورٹ جج تعینات کرنے کی منظوری دی، ساتھ ہی جسٹس عامر فاروق کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید کی بھی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دی گئی۔

صدر نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی۔

Justice Amir Farooq

Supreme Court of Pakistan

Chief Justice Athar Minallah

Judges of Supreme court

Justice Shahid Waheed

Justice Hasan Azhar Rizvi