Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسحاق ڈار کا معیشت کو 5 سال میں سودی نظام سے پاک کرنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک اور نیشل بینک کا اسلامی بینکنگ کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2022 06:47pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سود سے متعلق فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو پانچ سال میں سودی نظام سے پاک کردیں گے۔

وفاقی وزیر برائے خزانہ اور محصولات اسحاق ڈارنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہماری کوشش ہوگی تیزی سے اسے نافذ کریں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے گزشتہ دنوں سودی نظام کے خلاف فیصلہ دیا ہے، قرآن و سنت کا بھی یہی حکم ہے، اس فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لے لیں گے، ملکی معیشت کی بہتری کیلئےحکومت اہم اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 75 سال سے جاری بینکاری نظام کو یک دم تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

Ishaq Dar

petition

State Bank Of pakistan

national bank of pakistan

Islamic Banking