Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

ایڈمٹ کارڈ پرسنی لیون کی بولڈ تصویرلگانے کیخلاف مقدمہ درج

تمام معلومات شوہرکے دوست نے اپ ڈیٹ کی تھیں، امیدوار کا موقف
شائع 09 نومبر 2022 02:00pm
تصویر بشکریہ انڈیا ٹوڈے
تصویر بشکریہ انڈیا ٹوڈے

بھارتی ریاست کرناٹک میں اساتذہ کی بھرتی کیلئے لیے جانے والے تحریری ٹیسٹ میں امیدوار نے اپنی تصویرکے بجائے بھارتی اداکارہ سنی لیون کی تصویر لگا دی۔

انڈیا ٹوڈے میں شائع رپورٹ کے مطابق امیدوار نے شیوموگا میں ٹیچر کےعہدے کے لیے درخواست دی تھی جس کے ایڈمٹ کارڈ پر سنی لیون کی انتہائی بولڈ تصویرلگی ہوئی پائی گئی ۔

ریاستی محکمہ تعلیم کی شکایت پرشیواموگا سائبریونٹ کے افسران نے واقعہ کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

شیواموگا کے ایس پی متھن کمارجی کے نے بتایا کہ امتحانی مرکز کے انچارج چناپا نے محکمہ تعلیم کے حکام کے ساتھ سی ای این پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، امیدوار کا تعلق کوپا ضلع چک مگالورسے ہے۔

حکام کے مطابق متعلقہ امیدوار نےامتحان میں شرکت کے لیے سائبرسینٹر میں اپنا ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کیا تھا، اس سے ایک دن قبل حکومت کی جانب سے کہا جا چکا تھا کہ خرابی کے لیے محکمہ تعلیم ذمہ دار نہیں ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرکرناٹک کانگریس کے سوشل میڈیا چیئرپرسن بی آرنائیڈو نے الزام عائد کیا کہ ریاستی محکمہ تعلیم نے امیدوارکی تصویر کے بجائے ہال ٹکٹ پرسنی لیون کی تصویر چھاپی۔

نائیڈو کے الزام کا جواب دیتے ہوئے بی سی ناگیش کے دفترسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، ”امیدوار کو تصویراپ لوڈ کرنی ہوتی ہے، وہ فائل کے ساتھ جو بھی تصویر لگاتے ہیں سسٹم اسے اٹھا لیتا ہے“۔

بیان میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ جب اس حوالے سے امیدوار سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے ایڈمٹ کارڈ پرسنی لیون کی تصویر لگاتی ہے تو اس نے بتایا کہ تمام معلومات اس کے شوہر کے دوست کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

اساتذہ کی بھرتی کیلئے یہ ٹیسٹ 6 نومبرکو لیا گیا تھا جس میں 3 لاکھ سے زائد امیدوار شریک ہوئے تھے۔

india

Sunny Leone

admit card

Sunny Leone's pic on hall ticket