Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے مرکزی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ پر مشاورت کی جائے گی
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2022 01:13pm
تصویر: یوٹیوب
تصویر: یوٹیوب

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہورمیں اپنی رہائشگاہ پرمرکزی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

عمران خان اپنی رہشگاہ پر موجود ہیں انہوں نے آج زمان پارک میں اہم اجلاس طلب کررکھا ہے، جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

اجلاس میں کل سے شروع ہونے والے حقیقی آزادی مارچ پر مشاورت کی جائے گی اورآئندہ کا لائحہ عمل آج فائنل کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان زمان پارک میں آج پارٹی رہنماؤں اورارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی زمان پارک سے ہی مانیٹرنگ کریں گے اور مارچ کی قیادت کرنے کے لیے زمان پارک سے ہی راولپنڈی پہنچیں گے۔ چئیرمن پی ٹی آئی روزانہ کی بنیادوں پر زمان پارک سے ہی حقیقی آزادی مارچ سے ورچوئل خطاب کریں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہوگا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آج گوجرانوالہ آور لاہور ڈویژن کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوگی، جس کے بعد سینئر لیڈرشپ کا اجلاس ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں کی، عمران خان تیسرے ہفتے میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ راولپنڈی ہوں گے۔

imran khan

lahore

PTI long march 2022

Azadi March Nov9 2022