Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں سرد موسم کے ڈیرے، درجہ حرارت منفی 4 تک پہنچ گیا

خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں بارش اور برفباری کا امکان
شائع 09 نومبر 2022 10:56am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

ملک بھر میں سرد موسم نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

مانسہرہ، بالاکوٹ، ناران، کاغان میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غذر میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں بادلوں کا راج ہے، آزاد کشمیر ہو یا پھر گلگت بلتستان موسم سرما کے اثرات نمایاں ہیں ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے پہاڑوں پربھی برفباری ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے اکثر علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا تاہم کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک ، تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

دوسری جانب کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، بارکھان، گوادر، کیچ ، آوران، پنجگور، زیارت، قلعہ سیف اللہ، چمن، موسی خیل، ژوب اور پسنی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 08 ڈگری سینٹی گریڈ اوڑمارہ اور گوادر میں کم سے کم 19، جیونی پسنی میں 18، قلات میں کم سے کم 05، زیارت میں01، دالبندین میں کم سے کم 14 جبکہ نوکنڈی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 21، خضدار میں کم سے کم 16 اور لسبیلہ میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ بارکھان میں درجہ حرارت کم سے کم 10 جبکہ ژوب میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Cold Weather

اسلام آباد

Rain

snowfall