Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون ٹیچر نے سابقہ طالبہ سے شادی کیلئے جنس تبدیل کروا لی

دونوں کے والدین نے اس رشتے کو قبول کرلیا ہے
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2022 12:48pm
تصویر بشکریہ: این ڈی ٹی وی
تصویر بشکریہ: این ڈی ٹی وی

بھارتی ریاست راجھستان کی تحصیل بھرت پورمیں اپنی نوعیت کا انوکھا ترین واقعہ پیش آیا جہاں اسکول کی خاتون ٹیچرنے جنس تبدیل کروانے کے بعد اپنی سابقہ طالبہ سے شادی کرلی۔

فزیکل ایجوکیشن کی تعلیم دینے والی میرا کو اپنی طالبہ کلپنا فوزدارسے محبت ہوگئی اور اس نے کلپنا سے شادی کرنے کے لیے جنس کی تبدیلی کا آپریشن کرایا۔

آپریشن کے بعد آروکنتل بن جانے والی 29 سالہ میرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، ”محبت میں سب کچھ جائزہے اوراسی لیے میں نے اپنی جنس تبدیل کروالی“-

میرا کی کلپنا سے ملاقات اسکول میں فزیکل ایجوکیشن کی کلاسز کے دوران ہوئی، ریاستی سطح پر کبڈی کھیلنے والی کلپنا ممکنہ طور پر جنوری میں ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے دبئی جانے والی ہے۔

آروکنتل نے بتایا کہ اسکول کے کھیل کے میدان میں کلپنا سے محبت ہوئی لیکن میں ہمیشہ سے ہی لڑکا بننا چاہتا تھا، آرو کے مطابق ، ”میں ایک لڑکی پیدا ہوا تھا لیکن ہمیشہ یہی سوچا کہ میں لڑکا ہوں۔ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ اپنی جنس تبدیل کرنے کے لیے سرجری کرواؤں، دسمبر 2019 میں میری پہلی سرجری ہوئی تھی“۔

 تصویر بشکریہ: این ڈی ٹی وی

اس سفرمیں آرو اکیلے نہیں، دلہن کلپنا کابھی یہی کہنا ہے کہ اسے کافی عرصے سے آرو سے محبت تھی اوراگراس کی سرجری نہ بھی ہوتی تب بھی میں اسی سے شادی کرتی۔ کلپنا اب بی اے فائنل ائرکی طالبہ ہیں اورمستقبل میں کبڈی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

کلپنا کے مطابق وہ سرجری کے لیے میرا (آرو ) کے ساتھ گئی تھی ۔

اس قسم کی شادی روایت پسند بھارت میں انتہائی نایاب ہے تاہم دونوں کے والدین نے اس رشتے کو قبول کرلیا ہے۔

india

Rajhistan

gender change

teacher changes gender