Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کل وزیرآباد سے دوبارہ ہوگا، شاہ محمود قریشی

پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے
شائع 09 نومبر 2022 10:19am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کل وزیرآباد سے دوبارہ ہوگا، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے، جب تک رانا ثناء بیٹھا ہے انصاف نہیں ہو سکتا۔

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کا دورہ کیا۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے شاہ محمود قریشی ڈپارٹمنٹ کی ورکنگ بارے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا آزادی مارچ مزید ایک دن آگے بڑھانے کا اعلان

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کی درج ایف آئی آر قابل قبول نہیں، پورے پاکستان میں عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج جاری ہے،ان پر حملے کی ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیئے، ہماری ساری توجہ ایف آئی آر پر ہے، جب تک رانا ثناء بیٹھا ہےانصاف نہیں ہو سکتا۔

پی ٹی آئی رہنماکا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا، الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

Wazirabad

PTI long march 2022

Musarrat Jamshed Cheema

Azadi March Nov9 2022