Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ہم آج علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، صدر، وزیراعظم

شاعرمشرق کا خودی کا تصور ملک و قوم کی ترقی کیلئے مشعل راہ ہے، صدر
شائع 09 نومبر 2022 09:21am
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی

صدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم آج مشرق کے عظیم مفکرعلامہ اقبال کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اقبال کے نظریات اورنئی سوچ نے دنیا بھرکے ادیبوں کی کئی نسلوں کومتاثرکیا، صدر

صدر مملکت عارف علوی نے شاعر مشرق اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے145ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم آج مشرق کے عظیم مفکرعلامہ اقبال کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ علامہ اقبال کے نظریات ،اقداراورنئی سوچ نے دنیا بھرکے ادیبوں کی کئی نسلوں کومتاثرکیا۔

عارف علوی نے کہا کہ اقبال نے فلسفہ اسلام کو جدت بخشی اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کی،قرآن کی تعلیمات سے لگاؤ اور حضور پاک صلہ وسلمل سے ان کی محبت مثالی تھی،اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں اپنے بنیادی حق یعنی آزادی کا ایسا شعور بیدار کیاتاکہ برصغیرکے مسلمان الگ وطن ،مذہبی اورثقافتی اقدارکے مطابق زندگی گزارسکیں۔

صدرمملکت نے مزید کہا کہ اقبال کا خواب 14اگست 1947کوقائد اعظم کی متحرک قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا،شاعرمشرق کی شاعری ،نثراورتقاریرمیں ہمیں تعلیم حاصل کرنی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم علوم اقبال کو روحانی تکمیل کے حصول اورترقی وخوشحالی کےلئے استعمال کرے، علامہ اقبال کو نوجوانوں سے بڑا پیار تھا،انہوں نے نوجوانوں کو ہمیشہ بہادر بننے اور نئے امکانات کی تلاش جاری رکھنے کا درس دیا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کا خودی کا تصورملک وقوم کی ترقی کے لئے مشعل راہ ہے،ان کی دینی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، آج ہم عہد کرتے ہیں بھائی چارے کومضبوط کرنے کے لئے علوم اقبال کے مطابق زندگی گزاریں۔

اقبال کا پاکستان امن کا گہوارااورسیاسی برداشت کا پاکستان تھا، وزیراعظم

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے یوم اقبال کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ اقبال نے نوجوانوں کواپنےاسلاف کی قربانیوں سے کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کرایا،اقبال کا پاکستان امن کا گہوارااورسیاسی برداشت کا پاکستان تھا،انہوں نےبرصغیرکےمسلمانوں کے حق آزادی کا شعوردیا۔

اسلام آباد

Arif Alvi

President of Pakistan

PM Shehbaz Sharif

Allama Iqbal

birth day