Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ سائرہ یوسف کو نورے نے کیسے خوش کیا؟

اداکارہ کی بیٹی نورے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی
شائع 08 نومبر 2022 11:59pm

اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی نورے کی منفرد تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ۔

سائرہ یوسف نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس میں نورے کو پشتون کلچر کا لباس زیب تن کئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ میری بیٹی اسکول کی تقریبات میں پشتون کلچر کی نمائندگی کرے۔

سائرہ یوسف کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا اور سراہا۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی لیکن فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نورے ہے۔

بعد ازاں مئی 2020 میں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کا اعلان کیا تھا، جوڑے کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹی ’زہرا‘ کی پیدائش ہوئی ہے۔

Nooreh

Saira Yousuf