Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، گجرات پولیس نے شواہد ضائع ہونے کے تاثر کو مسترد کردیا

شواہد بروقت اکٹھے نہ ہونے یا ضائع ہونے کا تاثر درست نہیں، گجرات پولیس
شائع 08 نومبر 2022 10:50pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — اسکرین گریب
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — اسکرین گریب

گجرات پولیس نے وزیر آباد واقعے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا جس میں شواہد ضائع ہونے کے دعوے یا تاثر کو مسترد کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک سانحہ کے بعد پولیس نے تھانہ سٹی وزیر آباد کے روزنامچہ میں حسب ضابطہ رپورٹ درج کیا اور مضروبان کے ایم ایل او حاصل کیے جبکہ جاں بحق ہونے والے شہری معظم کا پوسٹ مارٹم کروایا۔

گجرات پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کی فرانزک ٹیموں نے وقوعہ پر بروقت پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور پھر انہیں محفوظ کیا، پورے کرائم سین کو تاحال مکمل محفوظ رکھا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اہم شہادت ضائع نہ ہو۔

پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نفری چوبیس گھنٹے جائے وقوعہ کی حفاظت کے لیے تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے، شواہد بروقت اکٹھے نہ ہونے یا ضائع ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے علاوہ فواد چوسہری بھی کہہ چکے ہیںکہ آئی جی پنجاب اور ڈی پی او گجرات نے عمران خان پر حملے کی شہادتیں نامعلوم دباؤ پر ضائع کیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح شہادتیں ضائع کیں وہ قابل دست اندازی جرم ہے، اس پر علیحدہ قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

pti

Punjab Govt

Gujrat

Fawad Chaudhary

Attack on Imran Khan