Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناروے کے ڈانس گروپ کی پاکستانی گلوکارہ کے گانے پرڈانس ویڈیو وائرل

انہوں نے شازیہ منظور اور بلیک آئیڈ پیس کے گانے پر ڈانس کیا
شائع 08 نومبر 2022 09:21pm

ناروے سے تعلق رکھنے والے ڈانس گروپ دا کوئیک اسٹائل کی پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور اور بھارتی بینڈ اسٹیریو نیشن کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

کوئیک اسٹائل ڈانسرز نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے بتیاں بجھائی رکھ دی اور امریکن میوزیکل بینڈ بلیک آئیڈ پیس کے گانے بے بوٹ کے ریمکس پر عمدہ ڈانس کیا ۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں اوردنیا بھر میں موجود ڈانسرز کو اس ری مکس ٹریک پر ڈانس موو کا چیلینچ بھی دیا۔

تاہم آج انہوں دبئی کی ایک ویڈیو شیئر جہاں وہ بھارتی گلوکار تاز کے مشہور گانے نچاں گے ساری رات کے گانے پر پرفارم کررہے ہیں۔

ناروے سے تعلق رکھنے والے ڈانس گروپ دا کوئیک اسٹائل کی ایک شادی میں پرفارمنس کی ویڈیوز کچھ ماہ قبل بہت وائرل ہوئی تھیں۔

کچھ دن قبل اس گروپ نے بلوچی گلوکار وہاب بگٹی کے گانے کنا یاری پر بھی پرفارم کیا تھا جبکہ دبئی میں ان سے ملاقات بھی کی تھی۔

Norwegian dance group

The Quick Style